ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے: انڈونیشیا

ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے: انڈونیشیا

Thu, 11 Aug 2016 16:05:51    S.O. News Service

جکارتہ،11؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا نے کہا ہے کہ ملک میں ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انڈونیشیا کے صدارتی ترجمان جوہان بودی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ شہریوں کے حقوق مثلا تعلیم حاصل کرنا یا شناختی کارڈ حاصل کرنا وغیرہ تو محفوظ ہیں مگر انڈونیشیا میں ایل جی بی ٹی تحریک کے بڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ قبل ازیں اعلیٰ تعلیم کے ملکی وزیر یونیورسٹیوں میں ہم جنس پرستوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ ملکی وزیر دفاع نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کا دفاع کرنے والے گروپوں کو جنگ کے جدید طریقوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔ ہم جنس پرستوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں انڈونیشی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کی زد میں ہیں۔


Share: